سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ برقرار

فی تولہ سونے کی قیمت 128600 روپے تک پہنچ گئی

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 1470 روپے پر مستحکم رہی (فوٹو فائل)

ISLAMABAD:
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے مزید بڑھ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالرز اضافے سے 1905 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 650روپے اور 558روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 128600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 110254 روپےہوگئی۔


اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1470 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1260.28روپے پر مستحکم رہی ہے۔

واضح رہے کہ فروری کے تیسرے ہفتے کے اختتام پر بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1890 ڈالر کی سطح پر پہنچی مگر اُس کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 روپے اور 385 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 127950 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 109696 روپے ہوگئی۔

 

 
Load Next Story