نامور ہاکی اولمپین عبدالوحید خان انتقال کرگئے
عبدالوحید خان کی پیر کی صبح طبیعت اچانک خراب ہوئی اور انہیں اسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے
LOS ANGELES:
نامور ہاکی اولمپین عبدالوحید خان انتقال کر گئے، مرحوم کی عمر 85 برس تھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہاکی کے نامور اولمپئن عبدالوحید خان کی پیر کی صبح طبیعت اچانک خراب ہوئی اور انہیں اسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی نماز جنازہ و تدفین منگل کو بعد نماز عصر ہوگی۔
وہ قومی ہاکی ٹیم کے سینٹر فارورڈ کھلاڑی تھے، وہ روم اولمپکس 1960ء میں بھارت کو شکست دے کر پہلا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے فائنل کا پہلا گول کرنے کا بھی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
اس سے قبل 1958ء میں ٹوکیو میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھارت ہی کو فائنل میں ناکامی سے دوچار کر کے طلائی تمغہ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے بھی رکن تھے۔ وہ جکارتہ ایشین گیمز 1962ء میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کے رکن تھے۔ وہ ایشین گیمز بنکاک 1966ء میں سلور میڈل جیتنے والی ٹیم کے بھی رکن تھے۔
عبدالوحید خان نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ اور منیجر کی بھی ذمہ داریاں ادا کیں، وہ 1978ء میں ارجنٹائن میں ہونے والے عالمی کپ کی فاتح ٹیم پاکستان کے منیجر تھے۔ وہ پاکستان کسٹمز سے وابستہ رہے۔
دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری اولمپئین آصف باجوہ اور کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین، سابق قومی کپتان اولمپئین اصلاح الدین، اولمپئین سمیع اللہ خان اولمپئین حنیف خان، اولمپئین شہناز شیخ، اولمپئین منظور جونیئر، اولمپئین ناصر علی اور دیگر نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔