کروم اور فائرفاکس کے صارفین کیلئے وارننگ

صارفین ایسی اپ ڈیٹ کے لیے تیار رہیں جو کچھ معروف ویب سائٹس کو کریش کر سکتی ہے


ویب ڈیسک February 21, 2022
[فائل-فوٹو]

لاہو ر: کروم، فائر فاکس اور مائکروسافٹ ایج براؤزر کے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسی اپ ڈیٹ کے لیے تیار رہیں جو کچھ معروف ویب سائٹس کو کریش کر سکتی ہے۔

تینوں براؤزر ورژن نمبر "100" پر منتقل ہو جائیں گے اور یہ تبدیلی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی سائٹس میں سے کچھ کے نہ کھلنے کا سبب بن سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سائٹیں 3 ہندسوں پر مشتمل ورژن والے براؤزرز پر غیر فعال ہوجائیں گی۔

عام طور پر ویب سائٹس آپ کے براؤزر کا ورژن نمبر چیک کرتی ہیں۔ لہذا، اگر آپ کا براؤزر پرانا ہے یا مخصوص ویب سائٹ کو سپورٹ کرنے کا اہل نہیں ہے تو امکان یہی ہے کہ آپ کچھ سائٹس کو نہیں کھول سکیں گے۔

چونکہ سائٹس میں پرانا کوڈ براؤزر کے دو ہندسوں کو چیک کرتا ہے اس لیے ویب سائٹس کروم، ایج اور فائر فاکس 100 کو "10" کے طور پر دیکھیں گی اور کام نہیں کرپائیں گی لہٰذا تینوں براؤزرز کیلئے ایسی ویب سائٹس کو بھی جلد اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں