بھارت میں دھڑ سے جڑے نوجوانوں کو ووٹ ڈالنے کا حق مل گیا
کافی مشکلات کے بعد دھڑ سے جڑے نوجوانوں کو الگ الگ شناختی کارڈ جاری کردیا گیا
بھارت میں پیدائشی طور پر دھڑ سے جڑے جڑواں نوجوانوں کو الگ الگ ووٹر تسلیم کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں ہونے والے انتخابات گزشتہ عام انتخابات سے کافی مختلف ثابت ہوئے ہیں۔ دھڑ سے جڑے نوجوانوں کے ووٹ کاسٹ کرنے نے اس الیکشن کو یادگار بنادیا۔
موہن سنگھ اور سوہن سنگھ نے علیحدہ علیحدہ ووٹ ڈالے تاہم اس کے لیے انھیں کافی قانونی مشکلات کا سامنا رہا۔ جڑواں نوجوانوں کی دو ٹانگیں تھیں لیکن دھڑ سے اوپر دونوں الگ الگ تھے۔
موہن سنگھ اور سوہن سنگھ کو الگ الگ شناختی کارڈ جاری کیا گیا جس سے ان کی شناخت الگ الگ ہوگئی اور دونوں کے نام ووٹر لسٹ میں آگئے۔
دو دھڑ کے جڑواں بھائیوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ دونوں ایک دوسرے کا بیلٹ پیپر نہ دیکھ سکیں۔
جون 2013 میں پیدا ہونے والے دھڑ سے جڑے ان نوجوانوں کو الگ کرنے کے لیے آپریشن کرنے کا سوچا گیا تھا تاہم اس خطرے کے پیش نظر کہ ایک کی جان جا سکتی ہے والدین نے منع کردیا تھا۔