پشاور زلمی نے سپر اوور میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی

شاہین شاہ آفریدی نے چھکا لگا کر میچ ٹائی کیا، انہوں نے آخری اوور میں تین چھکے اور ایک چوکا مارا

شعیب ملک نے دو چوکے مار کر سپر اوور میں 6 رنز کا ہدف پورا کیا (فوٹو، انٹرنیٹ)

ISLAMABAD:
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے 30 ویں اور پہلے مرحلے کے آخری میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سپر اوور میں شکست دے دی۔

سپر اوور

پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ٹائی ہوا تو زلمی کے کپتان وہاب ریاض سپر آور کیلئے آئے اور انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے قلندرز کے فخر زمان اور ہیری بروک کو صرف 5 رنز تک محدود رکھا اس طرح پشاور زلمی کو جیت کے لیے چھے رنز کا ہدف ملا۔ جواب میں زلمی کے شعیب ملک نے دو چوکے مار کر سپر اوور میں 6 رنز کا ہدف پورا کردیا۔

لاہور قلندرز کی اننگز

قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میچ برابر کیا تھا، آخری گیند پر سات رنز درکار تھے، شاہین نے چھکا لگا کر میچ ٹائی کیا، انہوں نے آخری اوور میں تین چھکے اور ایک چوکا لگایا، کپتان نے آخری اوور میں محمد عمر کو 23 رنز مارے۔
Load Next Story