یوکرین پر حملے کی صورت میں روس پر پابندیوں کا پیکج تیار ہے یورپی یونین

روس پر پابندیوں کے خطرناک نتائج کا ادراک ہے لیکن یوکرین کی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے، یورپی یونین


ویب ڈیسک February 21, 2022
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزیف بوریل، [فائل-فوٹو]

TOKYO: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزیف بوریل نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں کا پیکج تیار کرلیا گیا ہے اور اب صرف روس کا یوکرین پر پہلے حملے کا انتظار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرین نے یورپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس پر کچھ پابندیاں ابھی فوری طور پر عائد کرے تاکہ روس اپنے ارادوں سے باز رہے تاہم یورپی ممالک نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے حملے کے آغاز کے بعد ہی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

فرانسیسی فنانس منسٹر برونو لی میئر کا کہنا تھا کہ ہمیں روس پر پابندیوں کے معاشی نتائج کا ادراک ہے لیکن سیاسی اصول مقدم ہے۔ ہم کسی کو یوکرین کی خودمختاری پر حملہ کرنے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ ڈمیترو کولیبا نے بروسیلز میں یورپی یونین کے وزرا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ روس پر کچھ پابندیوں کو عائد کرے تاکہ یہ ثابت ہو کہ یورپی یونین محض باتیں نہیں کررہی بلکہ عملی اقدام بھی کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں