پی ایس ایل سے ملک میں نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے یونس خان

شاداب خان، حسن علی، حیدر علی، شاہنواز دھانی، محمد آصف اور حارث رؤف جیسے نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل سے ملے، یونس خان

سندھ حکومت کرکٹ کے میدان آباد کرنے پر توجہ دے، یونس خان کا مطالبہ (فوٹو، انٹرنیٹ)

MADRID:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سے ملک میں نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، بہت سے نئے کھلاڑی اس کی عمدہ مثال ہیں۔

یونس خان نے سنگم ٹرافی 2022 کے فائنل کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان، حسن علی، حیدر علی، شاہنواز دھانی، محمد آصف اور حارث رؤف جیسے نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل سے ملے، ان لڑکوں کی کارگردگی بھی سب کے سامنے ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بھی کرکٹ کے میدانوں کو آباد کرنے پر توجہ دے، سنگم کرکٹ گراؤنڈ سندھ حکومت کی توجہ کا منتظر ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا، پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے، ایمرجنگ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیت دکھانے میں وقت درکار ہوتا ہے، ایمرجنگ کیٹگری سے نوجوان کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے دوران مشکل وقت میں ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ خیال رہے کہ سنگم ٹورنامٹ میں آصف فیلکن نے فائنل میں یو نائیٹڈ اسپورٹس کو2 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
Load Next Story