پاپ اسٹار گلوکار جسٹن بیبر کورونا وائرس کا شکار

جسٹن بیبر کو کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر اپنا کنسرٹ بھی ملتوی کرنا پڑ گیا


ویب ڈیسک February 21, 2022
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جسٹن بیبر کے مداح فکر مند (فوٹو، انٹرنیٹ)

بین الاقوامی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کووڈ19 میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاپ اسٹار جسٹن بیبر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے باعث انہیں اپنا کنسرٹ بھی ملتوی کرنا پڑ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں جسٹن بیبر کا کنسرٹ شیڈول تھا جسے گلوکار نے کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث چند مہینوں تک ملتوی کردیا ہے۔

یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹار گلوکار کی ٹیم کے دیگر اراکین میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

جسٹن بیبر کے کنسرٹ کی نئی تاریخ رواں سال 28 جون مقرر کی گئی ہے۔ وہ مداح جو کنسرٹ کے ٹکٹ واپس کرنا چاہتے ہیں انہیں ری فنڈ کی سہولت میسر ہے۔

کینیڈین گلوکار نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور کنسرٹ کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا مداحوں کی صحت کی حفاظت اولین ترجیح ہے، موجودہ صورت حال سے نکل کر پھر سامنے آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں