آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات تحریک عدم اعتماد پر بات چیت

آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان، مولانا اسعد محمود اور اکرم درانی نے استقبال کیا


ویب ڈیسک February 21, 2022
سربراہ جے یو آئی کی پوتی نے سابق صدر کو گلدستہ پیش کیا—فائل فوٹو

ISLAMABAD: وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت اور ملاقات میں عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نااہل اور نالائق حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگ تنگ آگئے ہیں جبکہ سلیکٹڈ حکومت عوام میں اپنا اعتماد کھوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اس بار تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر میدان میں اترے گی۔

علاوہ ازیں اعلامیے میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے حوالے کہا گیا کہ عوام کی نظریں اپوزیشن کی طرف ہے، حکومت کے اتحادی بھی حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تیاری مکمل ہے جبکہ حکومتی اراکین بھی رابطوں میں ہیں۔

اس سےقبل ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان، مولانا اسعد محمود اور اکرم درانی نے استقبال کیا جبکہ سربراہ جے یو آئی کی پوتی نے سابق صدر کو گلدستہ پیش کیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں