پشاور زلمی کے 3 کھلاڑی کورونا کا شکار
عثمان قادر، سہیل خان، بین کٹنگ اور ٹیم مینٹور ہاشم آملہ بھی شامل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم کو کورونا وائرس نے گھیر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے تین سے زیادہ ارکان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، جن میں کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کے افراد بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روٹین کے پی سی آر ٹیسٹنگ میں لیگ اسپنر عثمان قادر، فاسٹ بولر سہیل خان، ٹیم مینٹور ہاشم آملہ اور غیر ملکی آل راؤنڈر بین کٹنگ کے ساتھ ا سٹاف ارکان کے کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
پی سی بی کوویڈ پروٹوکول کے تحت مذکورہ کوویڈ پازٹیو افراد کو 7 روز تک آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔تمام کرکٹرز اور عملے کے دیگر ارکان پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ سات روز قرنطینہ پریڈ مکمل ہونے اور ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں اگر پشاور زلمی کی ٹیم فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب ہوتی ہے تو ان کی شرکت متوقع ہے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کو لیام لیونگ اسٹن اور کوہلر کیڈمور کی انجریز جبکہ شرفین ردر فورڈ کی نجی مصروفیات کی وجہ سے وطن واپسی کے بعد کپتان وہاب ریاض کو سلیکشن کے مسائل کا سامنا ہے۔