سندھ میں پچھلے 7 ماہ میں 76636738 ملین ٹیکس وصول کیا گیا

گذشتہ مالی سال اسی مدت کے دوران 54408.776 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا

ٹیکس وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے، مکیش چائولہ کا اجلاس سے خطاب ۔ فوٹو: فائل

کراچی:
سندھ میں جولائی 2021 سے جنوری 2022 تک مجموعی طور پر 76636.738 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ کا صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں جولائی 2021 سے جنوری 2022 تک کی ٹیکس وصولی کی تفصیلات پیش کی گئیں۔


اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ اورنگزیب اکبر پنھور نے بتایا کہ جولائی 2021 سے جنوری 2022 تک مجموعی طور پر 76636.738 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں اسی مدت کے دوران 54408.776 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 6860.898 ملین روپے ، انفرااسٹرکچر سیس کی مد میں 64144.398 ملین روپے اورپروفیشنل ٹیکس کی مد میں 530.768 ملین روپے وصول کیا گیا جبکہ کاٹن فیس کی مد میں 127.134 ملین روپے، جائیداد ٹیکس کی مد میں 1543.899 ملین روپے اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 23.681 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے تاہم جائیداد ٹیکس کی وصولی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story