متوسط و کم آمدن طبقے کو سستے گھردینے کیلیے پرعزم ہیں شوکت ترین

نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس، پیشرفت اور کامیابیوں پر بریفنگ


Numainda Express February 22, 2022
نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس، پیشرفت اور کامیابیوں پر بریفنگ۔ فوٹو: فائل

وزیر خزانہ و ریونیو شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت کم اور متوسط آمدنی والے طبقوں کو سستی قیمتوں پر گھر فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔


گزشتہ روز نیا پاکستان ہاو'سنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ و ریونیو شوکت ترین نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر حکومت کا ترجیحی شعبہ رہا ہے اور موجودہ حکومت کم اور متوسط آمدنی والے طبقوں کو سستی قیمتوں پر گھر فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔


اجلاس میں چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی پیشرفت اور کامیابیوں سے آگاہ کیا اور معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے خصوصاً سرکاری اور نجی تنخواہ دار طبقے کو گھر کی سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی ایجنڈے پر عملدرآمد میں رکاوٹ بننے والی کچھ آپریشنل اور فعال رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔


اس موقع پروزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ آپریشنل ابہام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |