دورہ پاکستان کینگروز کو کنڈیشنز سے ڈرایا جانے لگا

پچز بھارت جیسی نہیں ، پیسرز اسپنرز سے کم خطرناک نہیں ہوں گے،مارک وا


Sports Desk February 22, 2022
وارنر کیلیے شاہین آفریدی کی گیندوں کو کھیلنا آسان نہیں ہوگا،سابق اسٹار۔ فوٹو: سوشل میڈیا

دورہ پاکستان سے قبل کینگروز کو کنڈیشنز سے ڈرایا جانے لگا جب کہ مارک وا نے کہا کہ وہاں کی پچز بھارت جیسی نہیں ہیں، پیسرز بھی اسپنرز سے کم خطرناک نہیں ہوسکتے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان آرہی ہے، وہ یہاں پر 3 ٹیسٹ، اتنے ہی ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی، اس وقت کینگروز کی توجہ سیکیورٹی اور بائیوببل کے بجائے اس بات پر زیادہ ہے کہ پاکستان میں کس طرح کی کنڈیشنز منتظر ہوں گی، اس کیلیے وہ نہ صرف یہاں پر کھیلے جانے والے فرسٹ کلاس میچز کا ڈیٹا دیکھ رہے ہیں بلکہ کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے کرکٹرز سے معلوم بھی لے رہے ہیں، ایسے میں سابق آسٹریلوی بیٹر مارک وا نے اپنے ہم وطن کرکٹرز کو پاکستانی کنڈیشنز کے حوالے سے مزید ڈرانا شروع کردیا ہے۔

1998 کے کراچی ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے مارک وا نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی پاکستانی پچز کے بارے میں سوچتا ہوں جو بھارت کی طرح نہیں ہیں، وہ ٹوٹتی نہیں اور نہ ہی ان پر گرد اڑتی ہے، ان پر زیادہ گھاس بھی نہیں تھی مگر وہ کافی سخت ہوتی ہیں، اس پر گیند سوئنگ ہوتی ہے، میرے دور میں پاکستان ٹیم میں مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق ہوا کرتے تھے، کچھ اور بھی اسپنرز تھے لیکن میں ہمیشہ ہی سوچتا تھا کہ یہاں پر پیسرز بھی اسپنرز سے کم خطرناک نہیں ہوتے۔

مارک وا نے خاص طور پر اوپنر ڈیوڈ وارنر کو خبردار کیا کہ انھیں شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کا سامنا کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں