’بدتمیز‘ کہنے پر علیزے شاہ کا اداکارہ زرنش خان کو جواب
علیزے شاہ کا بدتمیزی کرنے کا مقابلہ چاہے کسی کے بھی ساتھ ہو وہی جیتے گی، زرنش خان
'بدتمیز' کہنے پر علیزے شاہ نے اداکارہ زرنش خان کو جواب دیا ہے۔
اداکارہ زرنش خان کا آن لائن چینل کو دئیے گئے انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان ان سے سوال پوچھتا ہے ''آپ کا علیزے شاہ سے بدتمیزی کرنے کا مقابلہ ہوتو کون جیتے گا؟
اس سوال کے جواب میں زرنش خان کہتی ہیں مجھے لگتا ہے علیزے شاہ کا بدتمیزی کرنے کا مقابلہ چاہے کسی کے بھی ساتھ ہو وہی جیتے گی۔ زرنش کے جواب پر میزبان دوبارہ زرنش سے پوچھتے ہیں کہ علیزے سب سے جیت جائے گی؟ جس پر زرنش کہتی ہیں ہاں۔''
زرنش خان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ زرنش خان کے اس انٹرویو پر اداکارہ علیزے شاہ نے انہیں جواب دیا ہے۔ علیزے شاہ نے کسی کا بھی نام لیے بغیر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر معروف اسلامی اسکالر مفتی اسماعیل مینک کا ایک اقتباس شیئر کیا۔
''لوگوں سے یہ توقع نہ رکھیں کہ وہ آپ کو سمجھیں گے۔ وہ آپ کو جج کریں گے اور اس طرح بولیں گے جیسے وہ جانتے ہیں کہ آپ کس چیز سے گزررہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ آپ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے۔ کیونکہ وہ آپ کی جگہ پر نہیں ہیں۔ لہذا جب آپ لوگوں کے اپنے بارے میں تبصرے سنیں تو مایوس نہ ہوں۔ اللہ جانتا ہے۔ مسکرائیں اور آگے بڑھیں''۔