آپریشن ردالفساد سے ملک غیر یقینی صورتحال سے نکل کر پرامن ہوا ڈی جی آئی ایس پی آر

آپریشن کا اہم ترین مقصد پاکستانی عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا تھا، میجر جنرل بابر افتخار

آپریشن کا اہم ترین مقصد پاکستانی عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا تھا، میجر جنرل بابر افتخار

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کو آج پانچ سال مکمل ہو گئے ،آپریشن کا مقصد دو دہائیوں کی جنگ اور دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا تھا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف دو دہائیوں کی طویل جنگ کے فوائد کو مستحکم اور ملک بھر میں دہشت گردوں کی باقیات کو ختم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کا اہم ترین مقصد پاکستانی عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا تھا۔




ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری رہا ،جس کے نتیجے میں ملک غیر یقینی صورتحال سے نکل کر پرامن ہوا ، ردالفساد کی کامیابیاں صرف شہدا کے خون اور عوام کے عزم سے ممکن ہو سکیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہم شہدا کی قربانیوں اورعوام کے عزم اورجرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
Load Next Story