ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملے میں ایک جوان زخمی

پولیس کی طرف سے چھپے ہوئے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی گئی جس سے وہ فرار ہوگئے


ویب ڈیسک February 22, 2022
پولیس کی طرف سے چھپے ہوئے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی گئی جس سے وہ فرار ہوگئے ۔ فوٹو : فائل

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر حملے میں ایک جوان زخمی ہوگیا۔

پولیس موبائل پر سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی طرف سے چھپے ہوئے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی گئی جس سے وہ فرار ہوگئے، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل وین کو آج صبح ایک آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کولاچی کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں