کرکٹر وہاب ریاض کی اہلیہ کا شوہر کے لیے جذباتی پیغام

زینب نے وہاب ریاض کی بیوی ہونے پر خود کو خوش قسمت قراردیا


ویب ڈیسک February 22, 2022
وہاب ریاض نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ زینب وہاب کو سالگرہ کی مبارکباد دی فوٹوانستاگرام

پشاور زلمی کے کپتان اور قومی کرکٹر وہاب ریاض کی اہلیہ نے ان کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

وہاب ریاض نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ زینب وہاب کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ان کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور زندگی کی اونچ نیچ میں ہمیشہ ایک مضبوط ستون کی طرح ان کا ساتھ دینے پر اہلیہ کا شکریہ اد اکیا۔

وہاب ریاض کی اس خوبصورت پوسٹ کے جواب میں ان کی اہلیہ زینب نے بھی انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے انتہائی جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے وہاب ریاض کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ روز میرا دل جیتتے ہیں لیکن آج تو آپ نے مجھے لاجواب کردیا۔ زینب نے وہاب ریاض کی بیوی ہونے پر خود کو خوش قسمت قراردیا۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض اور ان کی اہلیہ دو خوبصورت بیٹیوں کے والدین ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں