27 فروری کا لانگ مارچ ناانصافی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ہے مراد علی شاہ

دوبارہ مردم شماری کے فیصلے سے ہمارا موقف درست ثابت ہوگیا، وفاق نے یہ ظلم تمام صوبوں کے ساتھ کیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ


Staff Reporter February 22, 2022
دوبارہ مردم شماری کے فیصلے سے ہمارا موقف درست ثابت ہوگیا، وفاق نے یہ ظلم تمام صوبوں کے ساتھ کیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ (فوٹو: فائل)

BAHAWALPUR: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 27 فروری کا لانگ مارچ ناانصافیوں، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ہے، اس کوشش کا مقصد نااہل اور ظالم حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔

یہ بات انہوں نے الیکشن کمیشن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر نثار کھوڑو بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ نثار کھوڑو جیسے متحرک شخص سینیٹ میں سندھ کی آواز بنیں گے، الیکشن کمیشن نے ہمارے تینوں امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 27 فروری سے بلاول بھٹو زرداری ساری ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کریں گے، تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان برپا کردیا گیا ہے، اس کاوش کا مقصد نااہل اور ظالم حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، بس یہ میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کسی اور کو نہ اٹھالیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سرکار کے کام بیانات سے نہیں ہوتے، شیخ رشید کو پہلے صوبے کی حکومت سے بات چیت کرنی چاہیے، کراچی کے امن و امان کی بحالی میں پولیس کی بے شمار قربانیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ مردم شماری کے فیصلے سے غلط گنتی سے متعلق سندھ کا موقف درست ثابت ہوگیا، وفاق نے یہ ظلم تمام صوبوں کے ساتھ کیا ہے، فیڈریشن اور صوبوں کو کمزور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا اب تک کی تیاریوں سے ایسا نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی مارچ کررہی ہے، ان کے چند ایک جلسے ضرور ہیں، پر امن احتجاج سب کا حق ہے اور پی ٹی آئی کو بھی مکمل سیکیورٹی دی جائے گی مگر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ این ایف سی میں کٹوتی کی گئی رقم جلد سندھ کو مل جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں