بھارت میں امریکی خاتون کی آنکھ سے 3 زندہ مکھیاں نکال لی گئیں

خاتون نے حال ہی میں ایمیزون کے جنگلات کا دورہ کیا تھا

امریکی خاتون نے حال ہی میں ایمیزون کے جنگلات کا دورہ کیا تھا، فوٹو: فائل

کراچی:
بھارت کے ایک اسپتال میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے پیچیدہ آپریشن کے ذریعے امریکی خاتون کی آنکھ سے 3 زندہ مکھیاں نکال لیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی اسپتال میں امریکی خاتون ایک آنکھ کی پلکوں میں نمی، سوجن اور سرخ ہونے کی شکایت کے ساتھ ایمرجنسی وارڈ میں آئیں، خاتون نے یہ بھی بتایا کہ چند ہفتوں سے انھیں آنکھ کے اندر کوئی چیز چلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔

ڈاکٹرز نے ضروری ٹیسٹ کے بعد خاتون کو ٹشو انفیکشن بتایا جسے مایاسس کہا جاتا ہے اور یہ ایک نادر قسم کا انفیکشن ہوتا ہے۔ خاتون حال ہی میں ایمیزون کے جنگلات میں رہ کر آئی تھیں اور عین ممکن ہے یہ تکلیف وہی سے ساتھ لگی۔


دہلی کے نجی اسپتال میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے 32 سالہ خاتون کی آنکھ کا کامیابی سے آپریشن کیا جس کے دوران ان کی ایک آنکھ کے 2 سینٹی میٹر حصے سے تین زندہ مکھیاں نکلیں۔ امریکی خاتون آپریشن کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہیں۔

 

 
Load Next Story