عظمی بخاری کی شادی کی تقریب میں ڈھول بجاکر گانے کی ویڈیو وائرل

عظمی بخاری نے گیت گانے کے ساتھ ڈھولک بھی بجائی جس سے حاضرین محظوظ ہوئے


ویب ڈیسک February 22, 2022
عظمی بخاری نے گیت گانے کے ساتھ ڈھولک بھی بجائی جس سے حاضرین محظوظ ہوئے (فوٹو : فائل)

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمی بخاری نے شادی کی ایک تقریب کے دوران نور جہاں کا گیت گا کر محفل میں سر بکھیر دیے ساتھ ہی انہوں نے ڈھولک بھی بجائی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے خاندان کی شادی کی ایک تقریب کے دوران ملکہ ترنم نور جہاں کا گانا '' آجا ہو بیلیا" گا کر محفل میں سر بکھیر دئیے۔

عظمی بخاری نے شادی کی اس تقریب میں گیت گانے کے ساتھ ڈھولک بھی خوب بجائی اور دونوں کے امتزاج کے ساتھ محفل کو زعفران زار بنادیا۔ محفل کے حاضرین ان کے ڈھولک بجانے اور سریلی آواز سے خوب محظوظ ہوئے اور انہیں داد و تحسین پیش کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں