یوکرین کے وزیر دفاع کا فوج کو روس کیخلاف جنگ کیلیے تیار رہنے کا حکم

جنگ میں سختیاں ہوں گی، نقصانات ہوں گے لیکن ہماری فتح یقینی ہے، وزیر دفاع


ویب ڈیسک February 22, 2022
یوکرین وزیر دفاع نے جذباتی پیغام ویب سائٹ پر تحریر کیا، فوٹو: فائل

یوکرین کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جنگ کے لیے تیار رہیں جس میں سختیاں بھی ہوں گی نقصان بھی ہوگا لیکن ہمیں درد کو برداشت کرتے ہوئے خوف اور مایوسی پر قابو پانا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے وزیر دفاع نے طبل جنگ بجا دیا۔ وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر انتہائی جذباتی پوسٹ تحریر کرکے سیکیورٹی اہلکاروں کے لہو کو گرما دیا۔

یوکرین کے وزیر دفاع اولکسی ریزنیکوف نے ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جنگ کے لیے تیار رہیں جس میں سختیاں بھی ہیں اور نقصانات بھی ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : پوٹن کا یوکرین میں فوج بھیجنے کا فیصلہ احمقانہ ہے، امریکا

وزیر دفاع اولکسی ریزنیکوف نے مزید لکھا کہ ہمیں درد کو برداشت اور اپنے خوف اور مایوسی پر قابو پانا ہوگا اور اگر ہم نے ایسا کرلیا تو ہماری فتح یقینی ہے۔

یوکرین کے وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ روس ایک بار پھر سویت یونین کی تاریخ دہرا رہا ہے اور گزشتہ روز فوجی جارحیت سے اپنا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : روس کا یوکرین میں باغیوں کے علاقوں کو آزاد ریاستیں تسلیم کرکے فوج بھیجنے کا اعلان

وزیر دفاع کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب روسی صدر نے مشرقی یوکرین کے دو صوبوں کو خود مختار ریاستیں تسلیم کرتے ہوئے اپنی فوجیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

روسی صدر کے اس عمل کی عالمی رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جب کہ امریکا نے روس پر پابندیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کا آج اعلان متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں