دوسری شادی پر پہلی بیوی کا شوہر کو اغوا کرکے تشدد تاوان بھی وصول کیا

پہلی بیوی نے شوہر پر تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں

پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
یمن میں دوسری شادی کرنے والے شوہر کو پہلی بیوی نے نہ صرف اغوا کیا بلکہ بہیمانہ تشدد بھی کیا اور رہا کرنے کے عوض سسرالیوں سے بڑی رقم بطور تاوان بھی وصول کی۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کے شہر تعز میں ایک انوکھے واقعے میں بیوی نے اپنے شوہر کو اغوا کرکے رسی سے باندھ دیا اور لاٹھی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں سسرالیوں سے تاوان کی رقم وصول کرکے شوہر کو نیم مردہ حالت میں رہا کردیا۔

پولیس نے شوہر کے اغوا برائے تاوان کے جرم میں پہلی بیوی کو حراست میں لے لیا جس نے بتایا کہ میری سچی محبت کے باوجود اس نے دوسری شادی کی دھوکا جس پر میں نے یہ سب کیا۔


خاتون کا اپنے بیان میں اغوا اور تشدد کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جب شوہر کے جسم سےخون بہتا دیکھتی تو بہت خوشی ہوتی، میں نے اپنی پوری بھڑاس نکالی اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں تاکہ لوگ عبرت حاصل کریں۔

پہلی بیوی کا مزید کہنا تھا کہ شوہر نے بھی میری تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور نجی باتیں عام کیں اس لیے میں نے اس کی تشدد زدہ تصاویر شیئر کیں اور اس کے گھر والوں سے تاوان بھی وصول کیا۔

 
Load Next Story