ٹانک میں ریموٹ کنٹرول دھماکا امن کمیٹی کے سابق سربراہ جاں بحق

پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا


ویب ڈیسک February 22, 2022
(فوٹو: فائل)

خیبرپختونخواہ کے ضلع ٹانک میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ کی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد امن کمیٹی کے سابق سربراہ نصر اللہ کو ابتدائی طبی امداد کے لیے جنڈولہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

دوسری جانب ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں