سعودی فورسز کے ہاتھوں تباہ ہونے والے حوثی ڈرون کے ملبے سے 16 افراد زخمی
حوثی باغیوں نے سعودی صوبے جازان میں قائم ایئرپورٹ کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی
سعودی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا ڈرون فضا میں ہی تباہ کردیا جس کا ملبہ گرنے سے غیرملکیوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی صوبے جازان میں قائم ایئرپورٹ کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی، اتحادی افواج نے ہوا میں اڑتے ڈرون کو ناکارہ بنا دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ زمین پر گرنے سے غیرملکیوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔ حوثی باغی جازان کے جنوب مغربی حصے میں واقع کنگ عبداللہ ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
سعودی اتحادی افواج کا کہنا حوثیوں نے یمنی دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ سے ڈرون سعودی عرب کی جانب داغا جس کا مقصد عام شہریوں کو نقصان پہنچانا تھا۔
فوجی اتحاد نے بتایا کہ ڈرون کا ملبہ لگنے سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری بھی زخمی ہوئے جن میں 3 غیرملکی مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔