ایف آئی اے کی 2 ٹیموں نے ایئرپورٹ سے بغیر کلیئرنس آنے والی 8 غیر ملکی خواتین کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ازبکستان سے تعلق رکھنے والی 8 خواتین دارالحکومت کے پوش علاقے کے ایک گھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھیں جہاں ایف آئی اے کی اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر فرضی گارڈ بن کر چھاپہ مارا اور تمام خواتین کو ایئرپورٹ سے بغیر کلیئرنس آنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ان خواتین میں سے کوئی بغیر امیگریشن آنے والی ان 2 ازبک لڑکیوں میں سے کوئی ہو تاہم مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی اس سے متعلق کچھ بھی حتمی طور پر کہا جاسکے گا۔