پاکستان بار کونسل کے ممبران نے پیکا قانون میں ترمیم کی حمایت کردی

پیکا قانون ترمیم سے جعلی خبروں کا خاتمہ ہوگا، ممبران پاکستان بار کونسل


ویب ڈیسک February 23, 2022
پاکستان بار کونسل کے ممبران چوہدری اشتیاق احمد اور منیر کاکڑ نے حمایت کا اعلان کردیا (فوٹو فائل)

لاہور: پاکستان بار کونسل نے پیکا قانون میں کی جانے والی ترمیم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون کے بعد زرد صحافت کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بار کونسل کے ممبران چوہدری اشتیاق احمد اور منیر کاکڑ کی وزیر قانونی بیرسٹر فروغ نسیم سے ملاقات ہوئی، جس میں پیکا ایکٹ اور آرڈیننس پر بات کی گئی۔

مزید پڑھیں: پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

پاکستان بار کونسل کے ممبران نے کہا کہ جو ترامیم پیکا قانون میں کی گئی ہیں ان کے ذریعے زرد (یلو) جرنلزم اور جعلی خبروں کا خاتمہ ہوگا کیونکہ غلط اور گمراہ کن خبروں کے تدارک کے لیے اس طرح کی ترمیم بہت ضروری تھی۔

ممبران پاکستان بار کونسل نے کہا کہ جو لوگ اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں وہ من گھڑت خبروں کو پھیلانے میں مددگار ہیں، انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف قائم کردہ ڈس انفو لیب کی طرز کی من گھڑت خبروں کا خاتمہ اس قانون سے ممکن ہوگا، سچے معاشرے کی بنیاد میڈیا ڈالے گا اور پیکا کا نیا قانون اس میں مدد کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔