مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوجیوں کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے متعددنوجوانوں کوگرفتارکرلیا گیا

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے متعدد مکانات کونقصان پہنچایا:فوٹو:فائل

PESHAWAR:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 14 سالہ محمد شیہادی کومغربی کنارے کے الخدر قصبے میں شہید کیا۔


قابض اسرائیلی فوجیو ں نے متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا۔ فلسطینی نوجوان علاقے میں اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔اسرائیلی فورسزنے فلسطینیوں کے متعدد مکانات کوبھی نقصان پہنچایا۔

اسرائیل نے1967 میں مغربی کنارے پرقبضہ کیا تھا۔اسرائیل مغربی کنارے میں درجنوں میں غیرقانونی یہودی بستیاں تعمیرکرچکا ہے جس میں 5 لاکھ سے زائد یہودی رہائش پذیرہیں۔
Load Next Story