قائد اعظم محمد علی جناح کرشماتی لیڈر تھےپروفیسر اکرم

بانی پاکستان سے سچی محبت کا تقاضہ ہے کہ ان کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھا جائے۔


Numainda Express September 12, 2012
بابائے قوم کے یوم وفات پر حیدرآباد میںمختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی تقریبات و سیمینار, فوٹو: فائل

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر سرکاری سطح پر توحیدرآباد میں کوئی تقریب منعقد نہیںکی گئی۔

تاہم مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے تقریبات کا انعقاد کر کے بانی پاکستان کو ان کی قومی و ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انجمن اساتذہ پاکستان کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اکرم علی شاہ،طاہر حسین شاہ، پروفیسر مہر سلطانہ، پروفیسر لطف اﷲ وگن، پروفیسر شفیق احمد شیخ، پروفیسر ساجد اقبال نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک کرشماتی لیڈر تھے جو پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک دیکھنے کا آرزو مند تھے۔

ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا، وہ آج پورا نہیں ہو سکا۔ مسلم لیگ نون کے تحت منعقدہ تعزیتی اجمتاع سے مرکزی کونسل کے رکن جمال عارف سہروردی، غلام محمد، عدیم محمد، زوہیب قدیر، اسماعیل پنہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم سے سچی محبت کا تقاضہ ہے ہم ان کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھیں۔

مارواڑی قومی الائنس کی مقامی اسکول میں منعقدہ تقریب سے ڈاکٹر سعید قریشی، حکیم سید جمیل احمد قادری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں پاکستان کو خوشحال و ترقی یافتہ بنانا ہے تو قائد اعظم کے مشن کو پوراکرنا ہوگا اور ذاتی مفادات کو قربان کر کے پاکستان پر توجہ دینی ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں