بھارت میں  بینک کا باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکار

خاتون نے بینک عملے کے مطالبے پرحجاب اتارنے سے انکارکردیا


ویب ڈیسک February 23, 2022
حجاب اتارنے کے مطالبے پرخاتون اوران کے والد نے شدید احتجاج کیا:فوٹو:فائل

LONDON: بھارت میں ہندوانتہاپسندی کی ایک اورمثال سامنے آگئی۔ ریاست بہارمیں ایک بینک نے باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہارکے ایک بینک میں کیشئیرنے حجاب پہننے والی خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا۔ کیشئیرنے خاتون سے کیش حاصل کرنے کے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا۔

باحجاب خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں حجاب کرنے کی وجہ سے اپنے ہی اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے سے روک دیا گیا۔

باحجاب خاتون نے حجاب اتارنے سے انکارکردیا۔ خاتون اوران کے والد کے شدید احتجاج پربینک کوانہیں رقم دینے پرمجبورہونا پڑا۔

مزید پڑھیں: حجاب پابندی پر پابندی کیخلاف عدالت جانے والی مسلم طالبہ کے بھائی پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ

بھارت میں ہندوانتہاپسند حجاب کے خلاف باقاعدہ مہم چلارہے ہیں۔کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کی درخواست کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔