ن لیگ کا پیکا کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پٹیشن دائر کی جائے گی۔


ویب ڈیسک February 23, 2022
مریم اورنگزیب اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پٹیشن دائر کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قائدِ حزب اختلاف اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مریم اورنگزیب اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پٹیشن دائر کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میڈیا، اظہار رائے کی آزادیوں کے خلاف قانون کو چیلنج کرنے کے لئے پٹیشن تیار کر لی۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے یہ پٹیشن جلد دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کو آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں