ژوب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 4 اشتہاری ملزمان ہلاک

کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے ٹیم پر فائرنگ شروع کردی تھی، ترجمان سی ٹی ڈی


February 23, 2022
کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے ٹیم پر فائرنگ شروع کردی تھی، ترجمان سی ٹی ڈی ۔ فوٹو:فائل

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے کلی شہاب زئی میں سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، تاہم کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے چاروں ملزمان اشتہاری تھے۔

دوسری جانب مارے جانے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کو ژوب کوئٹہ نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے، اور کوئٹہ نیشنل ہائی وے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں