حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لئے لنچ کی فراہمی شروع

اسلام آباد کے 100 اسکولز میں 25000 بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر کھانا دیا جائے گا


ویب ڈیسک February 23, 2022
اسلام آباد کے 100 اسکولز میں 25000 بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر کھانا دیا جائے گا۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: سرکاری اسکولز میں طلبہ کیلئے حکومت کی جانب سے لنچ کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو لنچ دینے کا پروگرام شروع کردیا گیا ہے، وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے بچوں کو کھانا دیکر اسکول کھانا پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ اسلام آباد کے 100 اسکولز میں 25000 بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر کھانا دیا جائے گا۔

اسکول کھانا پروگرام کے افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اللہ والے ٹرسٹ کی جانب سے سرکاری پرائمری سکولز میں اسٹوڈینس کو دیا جائے گا، جس پر ٹرسٹ کا شکر گزار ہوں، ایسے ادارے ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ہم اس پروگرام کو حکومتی سطح پر بھی آگے لے کر جائیں گے، یونیسیف کی ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی ہے اور ہماری بڑی خواہش کے کہ پورے ملک میں یہ ماڈل شروع کر سکیں لیکن بجٹ کی کمی کے باعث مشکلات ہیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بہت سارے بچے جو اسکول نہیں جاتے غربت بھی ایک وجہ ہے، آج کلاس سے پوچھا گیا تو صرف ایک بچہ نے کہا کہ وہ ناشتہ کر کے آیا ہے، یہ پہلا قدم ہے جس میں 100 پرائمری سکولز کے بچوں کو کھانا دیا جائے گا، جلد ہی اسلام آباد کے تمام پرائمری سکولز میں یہ شروع کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں