کے الیکٹرک صارفین کے لئےبجلی3 روپے40 پیسے مہنگی ہونے کاامکان

درخواست منظورہونے کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر4 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا


ویب ڈیسک February 23, 2022
کے الیکٹرک نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی بھی درخواست دے دی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی 3 روپے40 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔ اضافے کی درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت یکم مارچ کوکرے گا۔ درخواست منظورہونے کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین پر4 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

کےالیکٹرک نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی درخواست دے دی۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 30 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت بھی یکم مارچ کوہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں