اپوزیشن نے ہمارے 3 ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی فواد چوہدری

اپوزیشن کو چیلنج ہے عدم اعتماد لے کر آئیں لگ پتہ چل جائے گا، وزیراطلاعات


ویب ڈیسک February 23, 2022
اپوزیشن کو چیلیج ہے عدم اعتماد لے کر آئیں لگ پتہ چل جائے گا، وزیراطلاعات (فوٹو : فائل)

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تین بڑے سوداگر اکھٹے ہوئے، ہمیں تین ایم این ایز نے رپورٹ کی ہے کہ انہیں عدم اعتماد کیلئے پیشکش کی گئی ہے۔

معاون خصوصی فرخ حبیب کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا، اور اب کچھ دیر بعد وزیراعظم ماسکو روانہ ہوں گے، پاکستان کی جانب سے 23 سال بعد کسی وزیراعظم کا دورہ روس ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دنیا کی نظریں اس وقت صدر پیوٹن اور وزیراعظم پر ہوں گی، وزیراعظم نے اپنی خارجہ پالیسی واضح کردی ہے کہ ہم کسی گروپ کا حصہ نہیں بنیں گے، دنیا کی 40 فیصد سے زیادہ گندم روس اور یوکرین میں پیدا ہوتی ہے، افغانستان میں اس وقت غذائی اور معاشی بحران ہے، افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے پوری دنیا معترف ہے، ہمارا مقصد ایک متوازن خارجہ پالیسی لے کر چلنا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تین بڑے سوداگر اکھٹے ہوئے، اور اس ملاقات میں خرید و فروخت کی بات کی گئی، کل فیصلہ کیا گیا آدھے آدھے پیسے ڈالے جائیں، ہمیں تین ایم این ایز نے رپورٹ کی ہے کہ انہیں عدم اعتماد کیلئے پیشکش کی گئی ہے، ہم تمام معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اور ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دیں گے، عدم اعتماد کیلئے تین ایم این ایز کو پیسوں کی آفر شرمناک ہے، اپوزیشن کو چیلنج ہے عدم اعتماد لے کر آئیں لگ پتہ چل جائے گا، جس دن شہبازشریف کا کیس شروع ہوگا وہ جیل ہی جائیں گے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے، اور دنیا میں بحران بھی آسکتا ہے، بل گیٹس نے پولیو کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں