’’پونے چودہ اگست‘‘ عالمی سطح پر بھی پیش کیا جائیگا انور مقصود

12مارچ سے ایک مرتبہ پھرپونے چودہ اگست آرٹس کونسل میں پیش کیاجارہاہے تاکہ دیکھنے والوں کومزید لطف آئے، انورمقصود


Umair Ali Anjum February 20, 2014
12مارچ سے ایک مرتبہ پھرپونے چودہ اگست آرٹس کونسل میں پیش کیاجارہاہے تاکہ دیکھنے والوں کومزید لطف آئے، انورمقصود فوٹو: فائل

ممتازڈرامہ نگارانور مقصود نے کہاہے کہ میں نے جب کراچی میں تھیٹرڈرامہ پونے چودہ اگست شروع کیا تھا اس وقت یہاں کی آبادی 2کروڑسے زائدتھی آج اس میں سے 75ہزارلوگ کم ہوچکے ہیں ۔

کیونکہ اس شہرمیں خون کابازارگرم ہے اورکوئی روک تھام کرنے والادکھائی نہیں دیتا مجھے اس بات کاخوف ہے کہ اگریہ سلسلہ نہ رکاتومیری پونے چودہ اگست کی سیریزکے آخری شومیں صرف دولوگ بیٹھے ہونگے ان خیالات کااظہارانھوں نے کراچی آرٹس کونسل میں تھیٹرڈرامہ پونے چودہ اگست ،ہاف پلیٹ،آنگن ٹیڑھااورسواچودہ اگست کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کاکہناتھاکہ تھیٹرڈرامہ پونے چودہ اگست خداکی مہربانی اورعوام کی محبتوں اوردعاوں کے طفیل اب انٹرنیشنل سطح پرپیش کرنے جارہے ہیں۔

دیارغیرمیں مقیم پاکستانی عوام نے ہمارے کام کودیکھااورپسندکرتے ہوئے اس خواہش کااظہارکیاہے کہ ہم یہ تمام کھیل متحدہ عرب امارات ، یورپ، اوریوایس اے میں پیش کریں انھوں نے مزیدکہاکہ میں نے اپنی ٹیم سے اس پرگفتگوکی اورفیصلہ یہ کیاکہ ہم اپنے کھیل کوپیش کرنے بیرون ملک جائینگے انورمقصود کا کہنا تھا کہ 12مارچ سے ایک مرتبہ پھرپونے چودہ اگست آرٹس کونسل میں پیش کیاجارہاہے تاکہ دیکھنے والوں کومزید لطف آئے اس موقع پرآرٹس کونسل کراچی کے سیکریٹری محمداحمدشاہ،ڈرامے کے ڈائریکٹرد اور محمود ودیگر فنکار بھی موجودتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |