جامعہ پشاور کا پولیس سے تھانوں میں طلباء و طالبات کی انٹرن شپ کا معاہدہ

طلباء پولیسنگ کے حوالے سے آگاہی حاصل کر سکیں گے۔


ویب ڈیسک February 23, 2022
طلباء پولیسنگ کے حوالے سے آگاہی حاصل کر سکیں گے۔

جامعہ پشاور نے پولیس سے تھانوں میں طلباء و طالبات کی انٹرن شپ کا معاہدہ کرلیا۔

جامعہ پشاور اور کیپیٹل سٹی پولیس کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور کپیٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے یادداشت پر دستخط کئے۔ مفاہمت کی رو سے جامعہ پشاور کے طلباء و طالبات تھانوں میں انٹرن شپ حاصل کریں گے۔ طلباء پولیسنگ کے حوالے سے آگاہی حاصل کر سکیں گے۔

پروگرام سے پولیس اور کمیونٹی کے مابین حائل خلیج کو مزید کم کیا جا سکے گا۔ ابتدائی طور پر سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے تیس طلباء کو انٹرشپ فراہم کی جائے گی، جو چھ ہفتوں کے لئے ہوگی۔

سی سی پی او عباس احسن نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ طلباء تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل کو سنیں اور تجاویز دیں۔ پروگرام میں شامل طلباء کو پولیس کے طریقہ کار وغیرہ سمجھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم او یو کے تین سال تک طلباء کو انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔ طلباء خصوصی پروگرام کے تحت ریسرچ کر سکیں گے اور درپیش مسائل کا بہترین حل تجویز کر سکیں گے۔ اگلے مرحلے میں سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ اسٹوڈنٹ سوسائٹیز، سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کو بھی شامل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں