
طویل عرصہ کے بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا روس کے لیے یہ پہلا دورہ ہے۔ روسی ایئر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI has arrived in Moscow on his two days official visit to Russia.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) February 23, 2022
Deputy Foreign Minister of Russia Mr. Igor Morgulov welcomed the Prime Minister.#PMIKInRussia pic.twitter.com/Zl97HoYX5v
خیال رہے کہ عمران خان کل ماسکو میں گمنام سپاہیوں کی یاد گار پر بھی جائیں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ روس کے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معید یوسف شامل ہیں۔
اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کل(جمعرات)ہوگی جبکہ وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کو اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد از جلد شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔
This is historic as it's the first visit to Russia by any Pakistani Prime Minister in 23 years. PM Imran Khan is leaving for Russia today at the invitation of President Putin. Khan-Putin meeting is scheduled for Thursday. #PMIKinRussia
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 23, 2022
ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔ ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔
وزیراعظم ماسکو میں پاکستانی بزنس مین اور تاجروں سے ملاقات کریں گے جبکہ روس کی گرینڈ مسجد کا دورہ بھی کریں گے۔
پاک روس گیس پائپ لائن منصوبہ
خیال رہے کہ 2015 میں روس اور پاکستان نے کراچی سے درآمد شدہ ایل این جی پنجاب کے پاور پلانٹس تک پہنچانے کے لیے ایک ہزار 100 کلومیٹر طویل پائپ لائن بنانے پر اتفاق کیا تھا۔
اس منصوبے کو 2020 میں شروع کیا جانا تھا لیکن روس کو مغربی پابندیوں کے باعث اپنا ابتدائی شراکت دار تبدیل کرنا پڑا جس کا پاکستان اسٹریم منصوبے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔