مسلم لیگ ق کی قیادت سے 11ارکان قومی اسمبلی کے رابطے

چوہدری برادران جو فیصلہ کریں گے اس کے ساتھ چلیں گے۔ ارکان کی یقین دہانی


ویب ڈیسک February 23, 2022
چوہدری برادران جو فیصلہ کریں گے اس کے ساتھ چلیں گے۔ ارکان کی یقین دہانی۔ فوٹو:فائل

کراچی: مسلم لیگ ق کی قیادت سے 11 ارکان قومی اسمبلی نے رابطہ کرکے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرنے کے لئے رابطے تیز کردیئے اور حکومت کی جانب سے بھی اتحادی جماعتوں کا اعتماد لینے کے لئے روابط بڑھا دیئے گئے ہیں۔ ایک جانب جہانگیر ترین گروپ متحرک نظر آرہا ہے، تو دوسری جانب اس سیاسی محاذ پر مسلم لیگ ق بھی مکمل طور پر متحرک ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے 11 اراکین قومی اسمبلی نے رابطے کئے اور چوہدری برادران کو سیاسی فیصلے میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری برادران جو فیصلہ کریں گے ہم اس کے ساتھ چلیں گے۔ ان 11 ارکان کے رابطوں کے حوالے سے چوہدری شجاعت کو آگاہ کر دیا گیا ہے جب کہ 3 ارکان کی آج چوہدری شجاعت سے فون پر بات چیت بھی کروائی گئی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سالک حسین، شافع حسین بھی شریک ہوں گے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں