کرکٹ تاریخ میں ساتویں وکٹ پر دوسری بڑی پارٹنز شپ قائم
میزبان بنگلہ دیش نے افغان ٹیم کو 4وکٹوں سے شکست دیدی
افغانستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں عفیف حسین اور مہدی حسن نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں دوسری سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کردی۔
بنگلہ دیش کے ہوم گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں افغان ٹیم نے پہلے ون ڈے میں میزبان کو 216 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کے 6 کھلاڑی میں محض 45 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم عفیف حسین اور مہدی حسن نے 174 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔
عفیف حسین نے 93 جبکہ مہدی حسن نے 81 رنز کی اننگز کھیلی، دونوں کی اننگز میں 20 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
اس سے قبل جوز بٹلر اور عادل راشد نے 9 جون 2015 میں انگلش سرزمین پر ساتویں وکٹ کی شراکت میں 177 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی۔

1⃣7⃣4⃣*
Afif Hossain Mehidy Hasan
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 3 ون ڈے اور 2 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔