انسٹاگرام نے کم سے کم استعمال کے وقت کو بڑھا دیا
صارف کو اب پانچ آپشنز دستیاب ہوں گے، جن میں سے وہ اپنی مرضی کے مطابق ایک کا انتخاب کرسکتا ہے
فیس بک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا کمپنی انسٹاگرام نے صارفین کے لیے کم سے کم استعمال کے وقت کو 15 منٹ سے بڑھا کر 30 منٹ کردیا ہے۔
انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کو گزشتہ دنوں 'وقفہ لینے' کی ایک سہولت پیش کی گئی ہے جس کے تحت انہیں پیغام کے ذریعے وقت سے آگاہ کیا جارہا تھا کہ وہ تھوڑا وقفہ لے کر اپنے دماغ کو پُرسکون رکھنے کے ساتھ وقت کی اہمیت کا بتایا جارہا ہے۔
انسٹاگرام کی اس سہولت کا مقصد صارفین کو وقت کے ضیاع سے روکنا اور ذہنی الجھنوں سے دور کرنا ہے تاکہ صارف کو ہر تھوڑی دیر میں احساس ہو اور وہ ایپ سے دوری اختیار کر کے اپنے ذہن کو سکون دے۔
ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے پہلے کم سے کم 15 منٹ میں پیغام ظاہر ہونے کی سہولت پیش کی تھی جس کو اب بڑھا کر کم سے کم تیس منٹ کردیا گیا ہے۔
صارف کو ڈیلی ٹائم لمٹ میں چار آپشنز دیے گئے ہیں، جن میں سب سے کم تیس منٹ اور سب سے زیادہ تین گھنٹے ہے۔
انسٹاگرام کا ماننا ہے کہ اس فیچر کے بعد صارف ایپ استعمال کے وقت ذہنی طور پر پُرسکون ہوتا ہے اور وہ ڈیجیٹل دنیا تک محدود نہیں رہتا بلکہ اپنی حقیقی زندگی سے بھی محظوظ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: انسٹاگرام نے ایپ پر وقفہ لینے کا آپشن پیش کردیا
اس سے قبل صارف کو 10 منٹ، 20 منٹ اور 30 منٹ استعمال کی حد فراہم کی گئی تھی۔ یہ آپشن کھولنے کے بعد پورے اسکرین پر الرٹ آجاتا ہے جو ایپ کو بند کرنے سے متعلق پوچھتا تھا، تاہم انسٹاگرام کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ آپشن نوعمر (ٹین ایج) لڑکے لڑکیوں کے لیے پیش کیا گیا، کیونکہ ایسے کئی مطالعات سامنے آئے جن میں انسٹاگرام استعمال کرکے وقت برباد کرنے والوں کی شرح بہت بلند بتائی گئی اور ماہرینِ نفسیات نے اسے نئے عوارض کی طرف نشاندہی بھی کی۔