جنگ کا خدشہ یوکرین نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی

ابتدائی طور پر 30 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جس میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی جاسکتی ہے


ویب ڈیسک February 23, 2022
ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان جلد متوقع ہے، فوٹو: فائل

WASHINGTON: یوکرین نے روس کے حملے کے پیش نظر ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت کئی علاقوں میں کرفیو نافذ رہے گا اور کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے دو صوبوں کو خودمختار ریاستیں تسلیم کرکے وہاں فوجیں بھیجنے کے اعلان کے بعد یوکرین نے ملک میں 30 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی۔

یوکرین کے قومی سلامتی اور ڈیفنس کونسل کے وزیر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اگر ضرورت پڑی تو ایمرجنسی میں مزید 30 دن کی توسیع کی جا سکتی ہے۔ اس دوران جن علاقوں میں کرفیو نافذ ہوگا وہاں شہریوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قبل ازیں یوکرین نے روس میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے سے کی ہدایت کی تھی اور سیکڑوں روسی شہریوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

جس پر روس نے یوکرین کے دارالحکومت میں اپنے سفارت خانے سے عملے کو واپس بلانا شروع کردیا ہے۔ یوکرین میں روس کے تین قونصل خانے بھی ہیں وہاں سے بھی عملے کے انخلا کا عمل جاری ہے۔

دریں اثنا امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، جرمنی اور دیگر ممالک نے یوکرین کے دو صوبوں میں فوج بھیجنے پر روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں