اپوزیشن عوام کے لیے نہیں بلکہ اقتدار کیلئے تڑپ رہی ہے عثمان بزدار

اپوزیشن نے انتشار کی سیاست کی اور یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھے، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک February 23, 2022
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔—فائل فوٹو

DOHA: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ اپوزیشن عوام کے لیے نہیں بلکہ اقتدار کیلئے تڑپ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین برس کے دوران اپوزیشن نے انتشار کی سیاست کی اور یہ نہیں چاہتے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن نے کبھی آر پار اور کبھی استعفوں کے کھوکھلے نعرے لگائے اور اب عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہوا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نمبرگیم ہی پوری نہیں، یہ عدم اعتماد کیا لائیں گے، اپوزیشن کا عدم اعتماد کا خواب ہمیشہ خواب ہی رہے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں