ایس ای سی پی63 کمپنیوں کو شوکازنوٹس جاری

75کمپنیوں کے ڈائریکٹرز وآڈیٹرزکیخلاف شکایات پر کارروائی، جرمانے کیے گئے


Khususi Reporter February 20, 2014
75کمپنیوں کے ڈائریکٹرز وآڈیٹرزکیخلاف شکایات پر کارروائی، جرمانے کیے گئے ۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے انضباطی قوائدکی خلاف ورزی، سالانہ گوشواروں اور حسابات میں بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر63 کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

اظہار وجوہ کے نوٹس سیکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن کے انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے لسٹڈ اور نان لسٹد کمپنیوں کے ڈائریکٹرز اور آڈیٹرز کوجنوری2014 میں جاری کیے گئے ہیں۔ کمپنیوں کے گوشواروں اور حسابات کی جانچ پڑتال کے دوران کئی کمپنیوں کی فنانشل اسٹیٹمنٹ میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں جبکہ کئی کمپنیوں کو آڈٹ کے مروجہ قوائد پورے نہ کرنے، سالانہ فنانشل اسٹیٹمنٹ جاری کرنے میں تاخیر اور کمپنی کے منافع اور بونس کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر نوٹس جاری کیے گئے۔

اس دوران انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ نے 75کمپنیوں کے ڈائریکٹرز اور آڈیٹرزکے خلاف شکایات پر کارروائی مکمل کی اور انضباطی قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے۔ جنوری میں کمپنیوں کے شراکت داروں کی جانب سے منافع اور سالانہ بونس کی بروقت ادائیگی نہ کرنے کی17 شکایات پر کارروائی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں