تحریکِ عدم اعتماد چوہدری برادران نے اپوزیشن سے حتمی لائحہ عمل کے لیے 48 گھنٹے مانگ لیے

مولانا فضل الرحمان اور چوہدری برادران کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


ویب ڈیسک February 23, 2022
فوٹو انٹرنیٹ

مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری برادران نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن سے حتمی لائحہ عمل کے لیے 48 گھنٹے کا وقت مانگ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمیعت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لیگی قائدین کو یقین دہانی کرائی کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے جو معاملات طے کیے اُن وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ق کی قیادت سے 11ارکان قومی اسمبلی کے رابطے

اس پیش کش پر چوہدری برادران نے واضح کیا کہ آج سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی جائے گی جس میں فیصلوں کو حتمی شکل دیں گے۔

چوہدری برادران نے مولانا فضل الرحمان سے حتمی لائحہ عمل کے لیے ایک دو روز (48 گھنٹے) کا وقت مانگا اور بتایا کہ پارٹی مشاورت کے بعد حتمی جواب دیا جائے گا۔

چوہدری برادران نے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا کہ گیارہ اراکین قومی اسمبلی سے رابطہ ہے ان کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں