پیغامِ پاکستان کا بنیادی مقصد امن و بھائی چارے کا فروغ ہے وفاقی وزیر

مسلک کی بنیاد پر کافر کہنا درست نہیں، یہ ہی پیغام پاکستان ہے، نور الحق قادری


February 23, 2022
( فوٹو فائل )

QUETTA: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان کا بنیادی مقصد امن و بھائی چارے کا فروغ ہے۔

کوئٹہ میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امن و بھائی چارے کا فروغ پیغام پاکستان کا مقصد ہے، مسلک کی بنیاد پر کافر کہنا درست نہیں، یہ ہی پیغام پاکستان ہے۔

انہوں نے حاضرین محفل کو بتایا کہ پیغام پاکستان کی دستاویز پر 7ہزار علماء و مشائخ کے دستخط ہیں، اب ہم اسے عوامی سطح پر پھیلا رہے ہیں تاکہ سب مل کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں۔

پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری ماں کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ ہی ہماری بقاء کا ضامن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں