سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں 15 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

سرکاری ملازمین کو چھٹیوں اور ایل پی آر کے دوران بھی یہ الاؤنس ملتا رہے گا


Irshad Ansari February 23, 2022
گریڈ 1 سے 19 کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاوٴنس ملے گا (فوٹو فائل)

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاؤنس کی مد میں 15 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس پر یکم مارچ سے اطلاق ہوگا۔

وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا، جس میں کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کا معاملہ طے ہوگیا، جس کے تحت اب انہیں 15 فیصد خصوصی الاوٴنس دیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو یہ الاؤنس 2017 کی بنیادی تنخواہ پردیا جائے گا، گریڈ 1 سے 19 کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاوٴنس ملے گا البتہ پہلے سے ہی 100 فیصد یا زیادہ الاوٴنس لینے والے ملازمین اس سہولت سے مستفید نہیں ہوں گے۔

نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو ملنے والا یہ ڈسپیریٹی الاونس یکم مارچ 2022 کی سطح پر ہی منجمد رہے گا جبکہ اس الاؤنس کی رقم پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو چھٹیوں اور ایل پی آر کے دوران بھی یہ الاؤنس ملتا رہے گا البتہ غیر معمولی رخصت پر یہ الاؤنس نہیں ملے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملازمین کو ملنے والا یہ الاؤنس گریجویٹی، پنشن اور ہاؤس رینٹ کے متعین کیلئے تنخواہ کا حصہ تصور نہیں کیا جائے گا علاوہ ازیں بیرون ملک ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے دوران بھی سرکاری ملازمین کو بھی یہ الاؤنس نہیں ملے گا البتہ وطن واپسی پر الاؤنس بحال ہوجائے گا جبکہ معطل ہونے والے سرکاری ملازمین کو معطلی کے دوران بھی یہ الاونس ملتا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں