بلدیاتی آرڈیننس سندھ تقسیم کرنیکی سازش ہے قادر مگسی

13ستمبرکو ہڑتال ناکام بنانے کیلیے حکومتی مشینری کے استعمال کی بھرپور مزاحمت کرینگے۔


Numainda Express September 12, 2012
حيدرآباد:سندھ ترقي پسند پارٹي كے چيئرمين ڈاكٹر قادر مگسي ترقي پسند ہاوس ميں نيوز كانفرنس كر رہے ہيں ۔ فوٹو : ایکسپریس

سندھ بچائوکمیٹی کے رہنماء اورسندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین قادر مگسی نے متنبہ کیا ہے

سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کیخلاف 13ستمبرکی ہڑتال کو ناکام بنانے لیے حکومتی مشینری استعمال کی گئی تو بھرپور مزاحمت کرینگے۔

ہڑتال کی حمایت کرنیوالی سیاسی و قوم پرست جماعتوںکے رہنمائوں کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ قوم پرست جماعتوں کی ہڑتال کے روز 12 مئی جیسا واقعہ دُہرایا جا سکتا ہے اگر ایسا ہوا تو اس کی تمام تر ذمے داری حکومت پر عائد ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے سازشی طریقے سے جاری کیا اور آرڈیننس جاری ہونے کے بعد سندھ انتظامی طور پر تقسیم ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی طاقت سے ٹکرانے والا پاش پاش ہو جائیگا۔ قادر مگسی نے ٹرانسپورٹرز اور چیمبر آف کامرس سمیت دیگر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ہڑتال کامیاب بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں