پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری

پانچ روزہ قرنطینہ لازمی قرار


ویب ڈیسک February 24, 2022
کورونا کی 2 خوراکیں لینے والے مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر 5 دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا (فوٹو: فائل)

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

قومی ائرلائن انتظامیہ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی 2 خوراکیں لینے والے مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر 5 دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا جبکہ مسافروں کو قرنطینہ پی آئی اے کے سعودی عرب میں مقرر کردہ سینٹرز پر کرنا ہوگا۔جس میں خاندان کے شوہر اہلیہ اور بچوں کو اکھٹے قرنطینہ کرنے کی اجازت ہوگی تاہم انفرادی طور سعودی عرب جانے والے پی آئی اے مسافر الگ الگ کمروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی متعین کردہ کورونا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے مسافروں کو 2 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔
سعودی عرب پہنچنے پر ایئرپورٹ سے قرنطینہ سینٹر تک ٹرانسپورٹ قرنطینہ سروس مہیا کرنے والے کمپنی فراہم کرے گی جبکہ 24 گھنٹے بعد کورونا کا دوسرا ٹیسٹ ہوگا۔

پی آئی اے کے مسافروں کو وقت سے پہلے قرنطینہ سینٹر میں کمرہ خالی کرنے پر فوری پی آئی اے کے سعودی عرب میں تعینات حکام کو اطلاع دینی ہوگی جبکہ ٹریول ایجنٹ یا قرنطینہ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے اصرار پر 5 دن سے قبل قرنطینہ سینٹر ہرگز نہ چھوڑیں بھی ہدایت کی گئی ہے، اگر کوئی مسافر اس کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اسے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودیہ میں قرنطینہ کے دوران مسافروں کو " توکلنا ایپ" لازمی ایکٹیویٹ کرنا ہوگا جبکہ پی آئی اے سے سعودی پہنچنے والے مسافروں کو دوران قرنطینہ کھانا قرنطینہ سروس دینے والی کمپنی کے فراہم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔