روسی صدر یوکرین کے معاملے پرامن کوموقع دیں اقوام متحدہ
پہلے ہی بہت جانی نقصان ہوچکا ہے امن کوموقع دیا جانا چاہئیے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے روس کے صدرولادی میرپیوٹن سے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر امن کوموقع دیں ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے یوکرین کی درخواست پربلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے روسی صدرپیوٹن سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے فوجیوں کویوکرین پرحملہ کرنے سے روکیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہی بہت جانی نقصان ہوچکا ہے۔ امن کوموقع دینا چاہئیے۔ انہوں نے فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتےہوئے کہا کہ مسئلے کوسفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہئیے۔