کورنگی کازوے پر ناکہ لگا کرشہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار

گرفتار ڈاکوؤں سے 10 ہزار روپے نقد، 2 ٹی ٹی پستول، 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور چھینے ہوئے 8 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں


ویب ڈیسک February 24, 2022
چند روز قبل کورنگی کاز وے پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا تھا —فائل فوٹو

پولیس نے کورنگی کاز وے پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں سے 10 ہزار روپے نقد، 2 ٹی ٹی پستول، 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور چھینے ہوئے 8 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ڈاکوؤں نے کورنگی اور ملیر ڈسٹرکس میں تفریحی مقامات پر وارداتوں کا انکشاف کیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی زاہد لودھی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ملیر ندی بند کے قریب رہائشی ہیں اور پولیس ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش چھاپے مار رہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کورنگی کاز وے پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر درجنوں شہریوں کو نقدی اور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم کیا تھا اس واردات کے بعد ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن نے ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا جان محمد بروہی کو معطل کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں